(پنڈی پوسٹ نیوز)جاپان کے جنوب مغربی صوبے کوماموتو میں 7.1 شدت کا شدید زلزلہ آیا ہے جس کے فوراً بعد جاپانی حکام نے ملک کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔محکمہ موسمیات کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کا مرکز شہر اوکی سے محض 4 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔زلزلے کے شدید جھٹکوں کے بعد انتظامیہ نے ملک کے جنوب مغربی ساحلی حصوں کے لیے سونامی کی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام شہریوں کو فوری طور پر محتاط رہنے اور سمندر سے دور اونچے مقامات پر منتقل ہونے کی سخت ہدایت کی ہے۔