انٹرنیٹ پر جھوٹی خبروں کو روکنے کیلئے ملک بھر میں (NCCIA)کے نئے یو نٹس قائم

(پنڈی پوسٹ نیوز)پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ملک بھر کے تمام علاقوں میں اپنے سائبر پٹرولنگ یونٹس کو باقاعدہ فعال کر دیا ہے۔ایجنسی کے ترجمان کے مطابق، ان خصوصی یونٹس کا بنیادی مقصد انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں (فیک نیوز) اور ریاست مخالف پروپیگنڈے کی نگرانی کرنا اور اسے روکنا ہے۔

اس سلسلے میں ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے پنجاب کے مختلف سرکلز کا تفصیلی دورہ کر کے ان یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ اس اقدام کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کے لیے سائبر کرائم کی شکایات درج کرانے کے نظام کو بھی مزید آسان اور بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔