کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت سائلین علاقہ کی اے سی آفس میں شکایات سُنی، مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر جلد از جلد کاروائی کو یقینی بنایا جائے، اے سی کہوٹہ نے شہریوں کی شکایات سنی اور موقع پر ہی متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کا حکم، شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،اے سی کہوٹہ شیریں گل،تحصیل اور دیگر انتظامیہ دفاتر میں شہریوں کے لئے بہترین سروس ڈیلیوری کو ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا،وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق شہریوں کے مال کے تحفظ اور ان کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل