پنجگراں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)یونین کونسل پنجگراں میں چوہدری اظہر کی سیاسی حمایت میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ابن مومن بابو منظور مرحوم کے خاندان سے تعلق رکھنے والے محمد مختیار، محمد رفیق، قصیر منظور، وقاص منظور، حمزہ منظور، خضر مختار، خرم مختار، زبیر رفیق، سراج رفیق، محمد سہیل، محمد عثمان، ذیشان اورنگزیب، احسن شبیر اور حسنین منیر نے اپنی برادری سمیت نمبردار چوہدری طارق محمود کی سربراہی میں چوہدری اظہر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر چوہدری اظہر نے حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنے لیے اعتماد اور حوصلہ افزائی قرار دیا۔