پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس راولپنڈی کے ایس پی محمد بن اشرف نے چوک پنڈوڑی (ٹیالہ) پوسٹ کا دورہ کیا۔ اس دورہ کا مقصد ٹریفک قوانین کے حوالہ سے آگاہی تھا۔ بنیادی طور یہ پروگرام ہیلمٹ کے استعمال کے حوالہ سے آگاہی اور چھوٹے بچوں کے موٹرسائیکل چلانے کی حوصلہ شکنی تھی۔ روڈ سیفٹی مہم کے تحت ایس پی محمد بن اشرف نے سو موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کیئے اس موقعہ پر موجود عوام سے بات چیت کرتے ہوئے محمد بن اشرف نے کہا ہے ہیلمٹ پہننا سوار کے لئے مفید ہے لہٰذا آپ اپنی جان کی حفاظت کے لیئے اسکو بالضرور پہنیں اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کے کئی والدین کم عمر اور نابالغ بچوں کے حوالے موٹر سائیکل کردیتے ہیں جو نادرست عمل ہے والدین کو احتیاط کرنی چا ہیے کہ وہ بالغ و سمجھدار بچوں کو باقاعدہ ڈرائیونگ اسکول سے تربیت دلوا کر شاہراہ پر ڈرائیونگ کے لیئے اجازت دیں۔ اس موقعہ پر ڈی ایس پی ذوالفقار علی بھی موجود تھے۔ ایس پی محمد بن اشرف سے سوال وجواب کے لیئے من پسند صحافیوں کو ہی اجازت دی گئی۔ سوال جواب میں صحافیوں سے امتیازی سلوک روا رکھا گیا۔ایس پی محمد بن اشرف گیارہ بجے کے بجائے پونے بارہ بجے ٹیالہ پوسٹ پر پہنچے اس دوران عوام کے بیٹھنے کے لئے سایہ اور ٹھنڈے پانی و شربت کا اہتمام کیا گیا تھا۔ انچارج چوکی عامر علی فردا فردا تمام افراد سے ملتے رہے اور پانی وغیرہ کا پوچھتے رہے۔ ایس پی محمد بن اشرف کی آمد پر ان پر پھول نچھاور کرکے استقبال کیا گیا۔ اس موقعہ پر ایس پی محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی ذوالفقار علی نے اپنے ہاتھوں سے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ تقسیم کیئے۔ تقریب کے آخر میں ریشریشمنٹ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ ہیلمٹ انجمن تاجران چوکپنڈوڑی اور انجمن تاجران چوکپنڈوڑی کے تعاون سے تقسیم کیئے۔ اس موقعہ پر سجادہ نشین سید عمیر حسن شاہ اور علامہ عبدالجبار فدائی بھی خصوصی طور پر شریک تھ ے۔ مفت ہیلمٹ تقسیم میں خصوصی تعاون الرحمن آٹوز پنڈی روڈ چوکپنڈوڑی کے راجہ غلام کبریا کا تھا جبکہ انجمن تاجران چوکپنڈوڑی اور انجمن تاجران شاہ باغ نے اس مہم میں اپنا کردار اداکیا۔ اس موقعہ پر انجمن تاجران چوکپنڈوڑی کی جانب سے صدر راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ، سینیئر نائب صدر یاسر چوہان، راجہ غلام کبریا، نمبردار سہیل، چوہدری فیضی، چوہدری احسان، ڈاکٹر عاطف مبین،حوالدار زعفران شمس خان بھی موجود تھے جبکہ انجمن تاجران شاہ باغ کی جانب سے بزرگ سیاستدان و تاجر ماسٹر چوہدری مجید، ارشدبٹ، راجہ منصور، ارشد قریشی اور چوہدری جواد مجید شامل تھے۔ روات سے سیاسی و سماجی شخصیت نعمان بٹ بھی موجود تھے۔
106