253

ہفتہ اور اتوار کو کاروبارکی اجازت نہیں‘انتظامیہ کی تاجروں کو تنبیہ

چوآخالصہ(مقصود علی‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) حکومت پنجاب کی طرف سے نئے لاک ڈاؤن احکامات ملنے پر سی ای او کلر سیداں صاحبزاہ عمران اختر نوشاہی نے لاک ڈاؤن آرڈر اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لئے لائحہ عمل ترتیب دیدیا تاجروں سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنانے کا حکم دیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی کیساتھ نمٹنے کی ہدایت کردی ہے-اس حوالے سے تحصیل کلر سیداں کے تاجروں سے اجلاس میں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی کے مطابق صرف طے شدہ کاروباری مراکز کے علاوہ کسی کو بھی ہفتہ و اتوار کاروبار کی اجازت نہیں تاکہ ہم تحصیل کلر سیداں میں کورونا وائرس کو موثر انداز سے روک سکیں گئے انہوں نے کہا کہ حکومتی فیصلے تمام تر عوامی مفاد میں ہیں لہذا شہری اور تاجر بردار ی کورونا کی روک تھام کے لئے حکومت اور ادار وں کا ساتھ دیں اس موقع پرصدر انجمن تاجراں تحصیل کلرسیداں شہزاد اکبر بٹ۔جنرل سیکر ٹری انجمن تاجران چوآخالصہ طاہر محمود بھٹی، جنرل سیکرٹری انجمن تاجراں دوبیرن کلاں ماسڑ ارشد محمودچوہدری۔چوکپنڈروی شاہ باغ سر صوبہ شاہ چوآ خالصہ کلرسیداں اور شہروں کی تاجروں کی شرکت بھر پور رہی اور حکومت کے ساتھ مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں