186

ہائی سکول چک بیلی خان میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب

چک بیلی خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان جناب لیاقت بلوچ نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک بیلی خان میں لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی کردار کی مخالف ہے بد قسمتی سے آج تک جتنے لوگ بھی حکمرانی کے لئے آئے ہیں ان میں شخصیات کو سامنے لایا گیا ہے اور جب شخصیات کو پروان چڑھایا جاتا ہے تو ادارے کمزور ہو جاتے ہیں اور ادارے کمزور ہونے سے ملک کمزور ہوتا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے جو حقیقی عوامی نمائندے ہوں اور وہ شخصیت کی بجائے نظرئیے اور اصول پر اکٹھے ہوں عوام کو روٹی کپڑ اور مکان، اور کبھی تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا گیا تقریب میں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر جناب عارف شیرازی،امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی10 خالد محمود مرزا،پاکستان تحریک انصاف پوٹھوہار ٹاؤن کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری مسعود جیلانی، سابق نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) ڈاکٹر احمد ضیا راجپوت، ماہر تعلیم جاوید اقبال اعوان،پی ٹی آئی چک بیلی خان کے صدر چوہدری فیصل مختار اور سابق چیئر مین یونین کونسل چک بیلی خان صغیر احمد گجر بھی تقریب میں موجود تھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں