جاتلی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) دولتالہ میں عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان کا گراں فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن ٹیم کے ہمراہ کاروائی متعدد کو جرمانے کریانہ سبزی فروٹ،جنرل سٹور،گوشت،دودھ،چکن کی دکانوں کو قیمت سے زائد فروخت کرنے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے گئے متعدد کو وارننگ جاری کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دولتالہ میں گراں فروشوں کی جانب سے خود ساختہ مہنگائی سے عوام عاجز آ گئے دوکاندار روز مرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں من مانہ اصافہ کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر ظہور گورائیہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دولتالہ میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی متعدد دوکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور قیمت سے زائد پر فروخت کرنے پر بھاری جرمانے عائد کئے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان نے دولتالہ میں کریانہ اور فروٹس شاپ کو گراں فروشی پر ایک لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے