گوجرخان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)بیول ڈھوک مرزا برکت والے محمد صدیق کے دونوں بیٹوں کے تمام مویشی کسی ظالم نے کوئی زہریلی چیز دے کر مار دیئے ابتدائی رپورٹ اور گھر والوں کے بیانات سے معلوم ہوتا ہے کہ جانوروں کو بذریعہ پانی زہر دیا گیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی تفتیش کا آغاز کردیا ہے ہم چوکی انچارج اور ایس ایچ او گوجرخان سے اپیل کرتے ہیں پانی کی فرانزک کرواکر اور میرٹ پر تفتیش کرکےاصل مجرم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور غریب کی داد رسی کی جائے کیونکہ ان کا تو سب کچھ ہی یہی جانور تھے افسوس کسی ظالم نے یہ سہارا بھی چھین لیا