گوجر خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت تحصیل گوجر خان میں ایک دن میں 15ہزار پودے لگائے گے اس ہدف کے حصول کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان نے ذاتی طور پر کی اور اس مہم میں محکمہ تعلیم، جنگلات اور صحت کے افسران اور عملہ نے حصہ لیا مرکزی تقریب گورنمنٹ کالج برائے خواتین گوجرخان میں منعقد ہوئی جس میں طالبات نے کالج کے اندر پودے لگائے۔ 15ہزار پودے تعلیمی اداروں، مراکز صحت، سڑکوں کے کنارے اور کھلے میدانوں میں لگائے گے۔
118