گوجرخان:فائرنگ کا ملزم پٹرولنگ پولیس کے ہاتھوں گرفتار

گوجرخان(پنڈی پوسٹ نیوز)گزشتہ شب فائرنگ سے ایک شخص کو زخمی کر کے بھاگنے والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرولنگ پولیس نے گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ محمد وسیم ولد محمد اسلم سکنہ کاک نے 15 پر کال کی کہ راماں پھاٹک کے قریب ہمارے اوپر فائرنگ ھوئی ھے اور موٹر سائیکل سوار جاتلی کی طرف بھاگے ھیں،وائرلیس پر پٹرولنگ پولیس ٹاہلی موڑ کو اطلاع ملی تو پٹرولنگ ٹیم ڈیوٹی آفیسر اے ایس آئی چوہدری نصیر ، ملک نوید الحسن ، محبوب خان اور مدثر اقبال نے مؤثر حکمتِ عملی سے فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر لیا، گرفتار شخص کا نام مبشر علی ولد رفاقت علی سکنہ پھمبل ہے،ملزمان کو جاتلی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،