491

گوجرخان:باپ کو قتل کرنیوالا ناحلف بیٹا ناصر پرویز گرفتار

گوجرخان(نمائندہ پنڈی پوسٹ)یوسی اسلام پورہ جبر میں سگے باپ کو قتل کرنے والا ملزم پولیس نے پکڑ لیا, ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد.تفصیلات کے مطابق یو سی اسلام پورہ جبر کے نواحی علاقہ پنڈوری بنگیال میں ناحلف بیٹے ناصر پرویز نے اپنے باپ خالق پرویز کو چھریوں کے وار کرکے اور پھر گلہ کاٹ کرکے بے دردی سے قتل کردیا تھا جس کے بعد موقع واردات سے فرار ہوگیا تھا انچارج پولیس چوکی قاضیاں سب انسپکٹر خدا داد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری چھاپے مارے اور ملزم ناصر پرویز کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا عوامی و سماجی حلقوں نے انچارج پولیس چوکی قاضیاں سب انسپکٹر خدا داد اور ان کی پوری ٹیم کی بروقت اور فوری کاروائی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں