ضلع کونسل راولپنڈی کے چیئرمین کے لیے تحصیل کہوٹہ سے سابق چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی و سابق صوبائی وزیر کرنل(ر)محمد یامین (مرحوم)کے صاحبزادے بلال یامین نو منتخب چیئرمین یونین کونسل نرڑ 13اور میجر(ر)عبدالرؤ ف جنجوعہ نو منتخب چیئرمین یونین کونسل مواڑہ متوقع امیدواروں میں شامل ہیں۔تحصیل بھر میں سب سے زیادہ برتری یونین کونسل کھڈیوٹ کے منتخب چیئر مین سجاد حسین ستی (منا) نے (2230) کی لیڈ لیکر ضلع بھر میں سب سے زیادہ لیڈ لینے والے چیئر مین منتخب ہوئے ۔دس یونین کونسلوں میں مسلم لیگ (ن) کے دو چیئر مین اور آٹھ آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ۔تحریک انصاف نے تحصیل کہوٹہ میں سات یونین کونسلز کے چیئر مین کو ٹکٹ جاری کیئے ۔جن میں سے کوئی بھی چیئرمین کا میاب نہ ہو سکا ۔سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی کے بھتیجے غلا م یونس کو یونین کونسل نرڑسے سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) یامین کے کے فر زند بلال یامین نے شکست دی ۔تحصیل بھر میں بڑے بڑے بر ج اور بڑی بڑی قد آور شخصیات شکست سے دو چار ہو گئیں ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل (13 ) نرڑ سے بلال یامین ستی نے (2373) ووٹ لیئے ۔ بلال یامین نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتے ہوئے غلام یونس ستی کو ہرا دیا ۔غلا م یونس نے (2293) ۔ عقیل ستی نے (1244) اور پی ٹی ائی کے علی اصغر صدیق نے (166) ووٹ حاصل کیئے۔ یونین کونسل کھڈیوٹ (14) سے چیئر مین سجاد حسین ستی (3807) ووٹ لیکر منتخب ہوئے ۔ مد مقابل محمد شبیر نے (1577) ووٹ لیئے اور بد ترین شکست سے تحصیل بھر میں دو چار ہوئے ۔یونین کونسل پنجاڑ سے مسلم لیگ (ن) کے ظہور عباسی (2994) پی ٹی آئی کے کوکب جرال نے (1866) ووٹ ،آزاد امیدواروں طارق عباسی نے (1349) اور شبیر عباسی نے (478) ووٹ حاصل کیئے ۔یونین کونسل ہوتھلہ (16 ) سے راجہ عامر حسین آزاد امیدوار نے (3560) ووٹ لیکر مد مقابل آزاد امیدوار راجہ عامر ایڈووکیٹ سے (692) ووٹ کی برتری لی ۔اس یونین کونسل اے راجہ عامر ایڈووکیٹ نے (2868) ووٹ ، راجہ اشتیاق نے (2228) اور پی ٹی آئی کے خیام الرحمان نے (132)لیئے۔یونین کونسل دوبیرن خورد (18) سے تین امیدوار راجہ ظفر اقبال ، راجہ گل بہار ، اور پی ٹی آئی کے راشد کیانی نے الیکشن لڑا ۔ راجہ ظفر اقبال نے (4620) ووٹ حاصل کیئے ۔جبکہ راجہ گل بہار نے (3052)۔ (1568) کی برتری سے راجہ ظفر اقبال نے تحصیل بھر میں دوسری بڑی لیڈ حاصل کی ۔ یونین کونسل (19) نارہ سے آزاد امیدوار محمد یونس نے (2307) ووٹ لیکر کر مسلم لیگ (ن)کے راجہ سجاد اور آزادامیدوار مرزا عبدالغفور کو (611) کی لیڈ سے شکست دی ۔یونین کونسل (20) لہڑی سے آزاد امیدوار راجہ ممتاز احمد نے (615 ) کی لیڈ لیکر مسلم لیگ (ن) کے راجہ بابر اقبال (2151) ووٹ اور پی ٹی آئی کے راجہ امتیاز (604) کو شکست دی ۔یونین کونسل مٹور (21) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ الیاس اختر (3364) ووٹ پی ٹی آئی کے راجہ عاطف (671) لیکر (354) کی لیڈ سے راجہ اشتیاق احمد (3718) سے شکست کھا گئے ۔یہ یونین کونسل مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی کا گھر ہے ۔یونین کونسل مواڑہ (22) سے میجر (ر) عبدلروٗف جنجوعہ نے سابق ناظم راجہ الطاف کو شکست دی ۔میجر عبدالروٗف نے (3141) ووٹ کے ساتھ (449) کی لیڈ حاصل کی ۔ جبکہ راجہ الطاف نے (2692) اور راجہ سخاوت نے (763) وو ٹ حاصل کیئے تینوں امیدوار آزاد تھے۔ یونین کونسل دکھالی (23) سے راجہ شوکت حسین نے (3018) ووٹ لیکر (952) کی برتری حاصل کی ۔ اور سابق ناظم راجہ صدیق (2066)ووٹ کو شکست دی دیگر امیدواروں میں پی ٹی آئی کے راجہ شبیر نے (896) ۔ راجہ تجرب سابق چیئر مین نے (974)ووٹ اور راجہ سعید افضل نے (1681) ووٹ حاصل کیئے ۔مصدقہ رزلٹ کی کاپیاں ریٹرنگ افسراں نے اپنے اپنے دفاتر کے باہر آویزاں کر دی ہیں ۔تحصیل بھر میں دس یونین کونسلوں میں ووٹروں کی مجموعی تعداد (111652) ہے ۔جبکہ کل ووٹ (69094) پول ہوئے ۔(2479) ووٹ دس یونین کونسل میں مسترد ہوئے ۔تحصیل کہوٹہ کی دس یونین کونسلز میں پاکستان تحریک انصاف نے سات امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیئے ۔جن میں سے کوئی بھی امیدوار کا میاب نہ ہو سکا ۔ تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ میں بد ترین شکست سے دو چار ہوئی ۔مسلم لیگ (ن) نے پانچ یونین کونسلز میں ٹکٹ جاری کیئے جن میں صرف دو امیدوار ظہور عباسی اور بلال یامین کامیاب ہوسکے ۔ آٹھ امیدوار آزاد حیثیت میں کامیاب ہوئے ۔ تحصیل بھر کی دس یونین کونسلز میں کل (34) امیدوار مد مقابل تھے ۔جن میں (22) امیدوار آزاد تھے ۔ ٹرن آوٗٹ 61.88% رہا ۔میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی 14وارڈوں میں وارڈ نمبر 1سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ سعید احمد 388ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مد مقابل فیاض احمد نے 273اور مبشر حسین نے 139ووٹ حاصل کیے ۔ وارڈ نمبر 2سے آزاد امیدوار راجہ فیصل عزیز 319ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مد مقابل مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوارراجہ محمد یعقوب سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ نے 247اور پاکستان تحریک انصاف کے نصیر احمد نے 137ووٹ حاصل کیے ۔وارڈ نمبر 3سے آزاد امیدوار حاجی ارشد محمود 707ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مدمقابل راجہ امتیاز حسین نے 372،ملک ساجد محمود نے 634اور کیپٹن(ر)غلام مرتضیٰ نے 205ووٹ حاصل کیے۔ وارڈ نمبر 4سے جماعت اسلامی کے ملک عبد الرؤ ف 185ووٹ لے کے کامیاب ہوئے جبکہ مد مقابل تنویر اختر نے 125ووٹ حاصل کیے۔ وارڈ نمبر 5سے آزاد امیدوار آصف ربانی قریشی 475ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ذیشان شفیق نے 341ووٹ حاصل کیے۔وارڈ نمبر 6سے قاضی اخلاق احمد 388ووٹ لے کر میاب ہوئے جبکہ مد مقابل مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ محمد انور ستی نے 363،شیخ بشارت محمود 183اور محمد سلیم نے 285ووٹ حاصل کیے۔وارڈ نمبر 7سے راجہ ظہور اکبر 742ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مد مقابل ملک منیر اعوان نے 600ووٹ حاصل کیے۔ وارڈ نمبر 8سے ملک غلام مرتضیٰ 446ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مد مقابل ظہور احمدقریشی نے 440اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار محمد ظہیر قریشی نے 187ووٹ حاصل کیے۔ وارڈ نمبر 9سے آزاد امیدوار مظہر اقبال بھٹی 716ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مدمقابل پی ٹی آئی کے طاہر ارشاد نے 206اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار مسعود اختر نے 475ووٹ حاصل کیے۔ وارڈ نمبر 10سے ماسٹر (ر)محمد نواز قریشی 642ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مد مقابل مسلم لیگ ن کے شفیق عباسی نے 215ووٹ حاصل کیے۔ وارڈ نمبر 11سے آزاد امیدوار عبدالحمید قریشی 523ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مد مقابل مسلم لیگ ن کے اصغر حسین کیانی نے 416اور پی ٹی آئی کے مظہر حسین قریشی نے 61ووٹ حاصل کیے۔ وارڈ نمبر 12سے پاکستان تحریک انصاف کے راجہ وحید احمد 673ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مد مقابل مسلم لیگ ن کے شیخ محمود حسین نے 453ووٹ حاصل کیے۔وارڈ نمبر 13سے آزاد امیدوار قاضی عبدالقیوم 653ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ پرویز اختر 619ووٹ حاصل کیے۔وارڈ نمبر 14سے آزاد امیدوار زرین حسین شاہ 584ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مدمقابل محمد ضمیر نے 536ووٹ حاصل کیے ۔ٹوٹل ووٹ 27243تھے جبکہ 16850ووٹ پول ہوئے۔میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں ٹوٹل ٹرن آؤٹ 61.85%رہا۔چیئرمین شپ کے لیے مسلم لیگ ن کے راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ،راجہ ظہور اکبر ،تحریک انصاف کے راجہ وحید احمد اور آصف ربانی قریشی امیدوار لابنگ میں مصروف ہیں۔{jcomments on}
98