182

کہوٹہ بائی پاس‘متاثرین کا الٹی میٹم

کئی سالوں سے کہوٹہ پنڈی روڈ کی تعمیر نہ ہونے کہوٹہ و کشمیر کے عوام تاجروں مسافروں کو اذیت میں مبتلا کیے رکھنے کے خلاف ایکشن کمیٹی کہوٹہ کا ترکھیاں کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ سیاسی سماجی شخصیات تاجروں صحافیوں وکلاء سمیت ہر مکتب فکر کے افراد کی

کثیر تعداد میں شرکت 20 دن کا الٹی میٹم اگر روڈ کی تعمیر کا کام شروع نہ کیا گیا تو دوبارہ اس سے بھی بھرپور احتجاج کریں گیا۔احتجاجی مظاہرہ عوامی ایکشن کمیٹی کے عہدیداران کرنل (ر) محمد وسیم احمد جنجوعہ، ملک عبدالراوف، راجہ عمران ضمیر و دیگر کی

قیادت میں احتجاجی قافلہ مٹور چوک سے ہوتا ہوا ترکھیاں کے مقام پر ریلی کی شکل میں پہنچا احتجاجی مظاہرہ میں پی ٹی آئی راہنماؤں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، سابق ایم پی اے میجر لطاسب ستی، راجہ خورشید احمد ستی، راجہ عنایت اللہ ستی ملک منیر اعوان، جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی

، امیر کہوٹین راجہ ناصر و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر کرنل وسیم احمد جنجوعہ و دیگر مقررین نے دوران خطاب سب سے پرانی ایٹمی اور باب کشمیر کہلانی والی تحصیل کہوٹہ کے ساتھ نمایندگان کی جانب سے ناروا۔ سلوک رکھنے پر شدید مذمت کی اور کہا کہ 20 دن کا وقت ہے اگر کام شروع نہ کیا گیا

تو دوبارہ احتجاج کریں گے احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں پر کہوٹہ پنڈی روڈ کی حالت زار پر چھپے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ سمیت دیگر علاقوں سے پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود تھی

ڈی ایس پی کہوٹہ کی جانب سے بار بار پی ٹی آئی سے وابستہ افراد کو تقریر نہ کرنے دینے کی تلقین جاری رہی جس پر عوامی ایکشن کمیٹی نے کہا کہ یہ کسی جماعت نہیں بلکہ کہوٹہ کے عوام کا اجتماعی مسلہ ہے

کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے دلیرانہ انداز میں کہوٹہ پنڈی روڈ ایشو پر آواز اٹھائی اور سیاست سے بالاتر ہو کر تمام سیاسی جماعتوں تما مکتب فکر کے لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لا کھڑا کیا

اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تھی جنہوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو تقاریر سے روکا اور کافی حد تک معاملات خراب ہوئے جسکو کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے ماہرانہ انداز میں ڈیل کیا

کہوٹہ پنڈی روڈ اور عوام جے ساتھ رابطہ مسائل کے حوالے سے اواز اٹھانے پر عوام میں پذیرائی ملی کرنل وسیم احمد جنجوعہ جہاں صدر پاکستان تایکوانڈو فیڈریشن ہیں

اور حال ہی میں انھوں نے ایشین تائیکوانڈو اوپن چیمپین شپ اپنے نام کی وہی اپنے حلقے کے مسائل کے حل کے لیے پر عزم ہیں اور انھوں نے کہوٹہ ہی اپنی رہائش رکھ لی ہے عوام کے دکھ درد میں شریک ہونا ان کے چھوٹے موٹے مسائل حل کرنے میں مصروف نظر آتے ہیں

کرنل وسیم احمد جنجوعہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ میں نے اس علاقے کے مسائل کو دیکھ کر سیاست میں قدم رکھا اس سے قبل بغیر سیاست کے کوشش کی کہ اپنے علاقے کے لیے کچھ کر سکوں سٹیڈیم کے لیے ہماری کاوش عوام کے سامنے ہے

لیکن جب تک آپکے پاس کرسی اور اختیار نہ ہو اپ علاقے کے مسائل احسن انداز میں نہیں حل کر سکتے میرا خواب اس شہدا غازیوں کی سرزمین میں کیڈٹ کالج کا قیام، انڈسٹریز کا قیام روزگار کے مواقع ہیلتھ ایجوکیشن متعلق میگا پراجیکٹس ہے

اب میدان میں اگیا ہوں انشااللہ علاقے کی محرومیوں کا ازالہ کرونگا انھوں نے کہا کہ اگر مجھ سے بہتر کوئی بھی نوجوان آگے انا چاہتا ہے تو میں اس کو سپورٹ کرونگا لیکن ضرورت اس بات کی ہے

کہ ہم تمام تر وابستگیاں چھوڑ کر یکجاں ہو کر علاقے کے لیے کام کریں کہوٹہ مسائلستان جہاں کہوٹپ پنڈی روڈ کا مسلہ وہی ٹی ایچ کیو پسپتال سہولیات کا فقدان مافیا سرگرم پرائیوٹ لیب اور ہسپتالوں کو کمیشن لیکر نوازا جانے لگا

اسی طرح 42 کروڑ جی واٹر سپلائی کرپشن کی نظر، جبکہ تجاوزات کی بھرمار ہر ادارہ کرپشن کا گڑھ ہے حکومت اقدامات کریں عوام کو ریلیف دیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں