146

کہوٹہ‘صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کرنیوالاملزم گرفتار

کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ لونہ کے رہائشی تراب جعفری کی صحابہ کرام کی شان میں گستاخی، ملزم پولیس کی حراست میں، اہل علاقہ کی بڑی تعداد تھانہ کہوٹہ پہنچ گی جلد از جلد مقدمہ درج کرکے ملزم کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے کہوٹہ کے نواحی علاقہ لونہ کے رہائشی نوجوان کی سوشل میڈیا پہ صحابہ کرام کی شان میں گستاخانہ پوسٹ کی شئیرنگ اہلیان علاقہ مشتعل ایف ائی میں کاروائی کی لیے درخواست دے دی گئی تراب جعفری ولد عربی جعفری جو موٹرسائیکل مکینک ہے نے فیس بک ائی ڈی پہ گستاخانہ مواد شیئر کیا جس پرعلماء کرام و عوام کی کثیر تعداد کا شدید احتجاج جاری عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر مذکورہ شخص کے خلاف سخت کاروائی نہ کی گئی تو فرقہ وارانہ فسادات کا شدید اندیشہ ہے واضع رہے کہ اس سے پہلے بھی گزشتہ برس بھون کے علاقہ میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آ چکا ہے پولیس تھانہ کہوٹہ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں