296

کھٹانہ

تحریر،اشتیاق احمد کھٹانہ ایڈمن آفیسر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن راولپنڈی میرا پیارا گاؤں کھٹانہ ہے 

جو اڈیالہ روڈ دھاماں موڑ دھاماں سیداں کے قریب واقع ہے اس کو اڈیالہ روڈ کی جانب سے تین راستے لگتے ہیں ایک خواجہ کارپوریشن دوسرا مبارک لائن اور تیسرا دھاماں موڑ سے اور ایک کچا راستہ شیر زمان کالونی لالہ زار لائن نمبر چھ سے بھی لگتا ہے اس کی آبادی پانچ سو گھروں پر مشتمل ہےجو مقامی لوگ رہے ہیں اس کے علاوہ کرایے دار لوگ پھٹان فیملی اور سردگوھا فیملی کثیر تعدار رہتی ہیں.اس گاؤں کی تاریخ بہت پرانی ہے ہزاروں سال پہلے اس گاؤں میں ایک کھٹانہ قوم کا قبیلہ رہتا تھااس لئے اس کا نام کھٹانہ پڑا گیااس گاؤں کے لوگ زیادہ تر مستری ہیں جو بلڈنگ بنانے کا کام کرتے ہیں میرے گاؤں میں ایک جامعہ مسجد ہے جس کا گبند اور مینار دور سے بھی نظر آتے ہیں.میرا گاؤں کھٹانہ شہر سے نزدیک تر ہے اس لئے تمام سہولتیں موجود ہے مگر پھر بھی ہمارے مقامی لوگ کھیتی باڑی بھی کرتے ہیں اس لئے میرا گاؤں بہت ہی خوبصورت ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں