کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے گزشتہ ماہ حبیب السلام نامی شخص کی گاڑی کو روک کر ڈکیتی کی واردات کی تھی اور مزاحمت پر گولی مار کر اسے زخمی کر دیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزمان توقیر احمد اور بابر سلطان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مسروقہ مال بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ دوران تفتیش ملزم توقیر سے ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔
153