455

کلر سیداں ‘ایک ہی رات میں چوری کی چار وارداتیں

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ایک ہی رات میں چوری کی چار وارداتوں میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔ گورنمنٹ پرائمری سکول مہیرہ سنگال میں نامعلوم چور تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور کلاس رومز میں لگے پانچ عدد پنکھے،پانی کی موٹر اور ایل سی ڈی چوری کر لی۔دوسری واردات موبائل فون کے ٹاور میں پیش آئی جہاں سے پانچ عدد بیٹریاں چرا لی گئیں۔مہیرہ سنگال سٹاپ پر واقع کریانہ سٹورز کی دکانوں کے بھی تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ہیں۔عوامی حلقوں نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں