516

کلر سیداں‘کاروباری شخص پر نامعلوم افراد کی فائرنگ


کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں کے کاروباری شخصیت پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔فیصل محمود سکنہ درکالی معموری نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں بتایا کہ گزشتہ شب ساڑھے 8 بجے کے قریب،اپنی موٹر سائیکل پرکلر سیداں سے گھر واپس جا رہا تھا کہ درکالی معموری گاؤں سے تقریبا ایک کلومیٹر کے فاصلے پر اچانک دائیں بائیں سے مجھ پر فائرنگ شروع ہو گئی جس سے میں خوفزدہ ہو گیا تا ہم کوئی گولی مجھے ہٹ نہ کر سکی اور بڑی مشکل سے جان بچا کر گھر پہنچا۔میں کاروباری آدمی ہوں مجھے صبح جلدی جبکہ رات کو دیر سے گھر واپس آنا پڑتا ہے۔مجھے جان کا خطرہ ہے،تحفظ فراہم کیا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں