133

کلرسیداں ‘3مسلح افراد نے ایک شخص کو زخمی کر دیا

کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تین افراد نے گھر میں داخل ہو کر ایک شخص کو آہنی راڈ سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔پولیس نے درخواست وصول کر کے کارروائی شروع کر دی۔محمد بابر سکنہ بھورہ حیال حال مقیم چوکپنڈوری نے پولیس کو بیان دیا کہ ہم گھر پر موجود تھے کہ اسی دوران ملزمان اعظم،تیمور اور راشد سکنائے نئی آبادی چوکپنڈوری جو ڈنڈوں اور آئنی راڈسے مسلح تھے گھر میں داخل ہو گئے اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں میرے سر پر آہنی راڈ لگنے سے وہ مضروب ہو گیا۔مدعی کے مطابق ملزمان بااثر ہیں اور وہ ہمیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ان سے خطرہ ہے، تحفظ فراہم کیا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں