کلرسیداں فیضان قتل کیس ،غریب ضرور ہیں پر بے غیرت اور بے حس نہیں والد کا بیان

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ )کلرسیداں فیضان قتل کیس والد کا ڈیل کی حوالے سے تردیدی بیان غریب ضرور ہیں پر بے غیرت اور بے حس نہیں ہیں میں اپنے بچے کے خون کا کبھی بھی سودا نہیں کروں گا اگر مجھے گھر بھار بیچنا پڑا میں آخر تک ظالم کے خلاف جاؤ گا کیونکہ اس درندے نے صرف میرا بچہ نہیں مارا بلکہ اسلام کو بدنام کیا ہے دین مدارس اور حفاظ کرام اور علماء کرام کو بدنام کیا ہے خدادا اگر میری داد رسی نہیں کر سکتے تو کم از کم میری غریبی کو میری کمزوری سمجھ کر مجھ پہ ڈیل اور پیسوں کے لین دین کے الزامات مت لگاؤ فیضان شہید کے والد محمد سلطان صاحب کا عوام سے دردمندانہ اپیل