کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) میں کیس کی مزید پیروی نہیں کرنا چاہتی،زیادتی کیس میں نامز د ملزم محمد معروف اور متاثرہ خاتون کے درمیان راضی نامے کی بنیاد پر مقامی عدالت نے ملزم کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔یاد رہے کہ مسماۃ (س) سکنہ حمزہ کالونی کلر سیداں نے محمد معروف کیخلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا تھا کہ میں پلاٹ خریدنے کیلئے محمد معروف کے پاس گئی، پلاٹ دیکھا جس کے بعد محمد معروف نے سودا طے کرنے کے لیے اپنے دفتر میں بلایا۔میں صبح نو بجے دفتر پہنچی جہاں وہ میرا انتظار کررہا تھا اس نے مجھے بدکاری کے لیے آمادہ کرنے کی کوشش کی اور میرے انکار پر اس نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،میں نے بھاگنے کی کوشش کی تو اس نے مجھے دبوچ لیا اور مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف زیر دفعات 376/506ت پ مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
201