کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پیرا فورس اہلکاروں پر مبینہ رشوت وصولی کے الزامات، تاجروں میں تشویش،کلرسیداں روڈ کی گوالہ کالونی میں پیرا فورس کے بعض اہلکاروں پر مبینہ رشوت وصولی کے الزامات سامنے آ گئے۔ تاجروں کے مطابق رات آٹھ بجے کے بعد کھلی دکانوں پر جا کر مبینہ طور پر رقم طلب کی جاتی ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ ایک دکاندار کی دکان سوا آٹھ بجے کھلی ہونے پر سیل کی گئی، تاہم بعد ازاں مبینہ طور پر 2500 روپے لے کر دکان ڈی سیل کر دی گئی۔1تاجر برادری نے اعلیٰ حکام سے شفاف انکوائری اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کر دیا