551

کلرسیداں،ممیام فائرنگ واقعہ کے ملزمان راولپنڈی سے گرفتار

 کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں کے نواحی علاقہ ممیال داخلی سکوٹ میں درینہ دشمنی کے نتیجے میں مخالفین نے گولیاں مار کر تین افراد کو شدید زخمی کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر قیصر محمود ستی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچادیا۔زخمی ہونے والوں میں 35 سالہ رضوان،41 سالہ شکیل اور 70 سالہ محمد لطیف ہیں۔واقعہ کے بعد فرار ہونے والے ملزمان تھانہ مورگاہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے جنہوں نے گرفتار کر کے ملزمان کو کلر سیداں پولیس کے حوالے کر دیا۔زخمیو کو ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں