کلرسیداں(شہزادرضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے زیر اہتمام خصوصی افراد میں وہیل چیئرز تقسیم ۔اس سلسلہ میں باضابطہ تقریب کلرسیداں کے ٹی ایم ہال میں منعقد ہو ئی جس میں الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب کے صدر محمد رضوان ،الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کے چودھری منیر احمد ،چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں صاحبزادہ عمران اختر ،سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف ،وومن ونگ پی ٹی آئی کی صدر نبیلہ انعام ،انجمن تاجران کے صدر حاجی ریاست ،حاجی ابرار ،جماعت اسلامی کے صدر محمد جاوید ،الخدمت فاؤنڈیشن پی پی 10 کے صدر توقیر اعوان ،پی پی 7 کے ا میر راجہ محمد تنویر،چوہدری توقیر اسلم واراکین پریس کلب سمیت کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں نادار افراد کی خدمت کے لیے پیش پیش ہے سیلاب ہو زلزلہ ہو یا کورونا جیسی کوئی ناگہانی آفت الخدمت فاؤنڈیشن نے عملی سطح پر کام کیا ہے شرکاء کو بتایا گیا کہ اس وقت تحصیل کلرسیداں کے 65 مستحقین بچوں کو ماہانہ وظائف دئیے جار ہے ہیں مستقبل میں آغوش سنٹر کے قیام کے لیے 25 کنال اراضی پر جدید کمپلیکس بنانے کے خواہاں کے ہیں جس کے لیے زمین کی تلاش کا عمل جاری ہے اس موقع پر چیف آفیسر صاحبزداہ عمران نے الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران کو پیشکش کی کہ سرکاری اراضی کی نشاندہی کی جائے ہم کلرسیداں میں آغوش سنٹر کے لیے بھرپور تعاون کریں گے اس موقع پر پندرہ مستحق معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔
233