ڈی ایس پی مسعود شہید ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پولیس ہیڈ کوارٹرز ڈی ایس پی مسعود شہید ہسپتال میں گرین سٹار سوشل مارکیٹنگ پاکستان کے اشتراک سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی زیر نگرانی پولیس افسران و اہلکاروں کے ٹی بی ٹیسٹ، چیسٹ ایکسرے سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے اور ادوایات فراہم کی گئیں،ایس پی سیکیورٹی اصغر گورائیہ نے ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور میڈیکل کیمپ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب کے ویژن اور سی پی او ڈی آئی جی حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات کے مطابق فورس کی ویلفیئر کے لیے تمام اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں،