ڈڈیال( نمائندہ پنڈی پوسٹ) موسیٰ جان تحصیلدار ڈڈیال نے ہمراہ ، ایس ۔ایچ ۔او۔ اور باہو عادل ناظر دفتر بازار کادورہ کیاہے اور ریٹ لسٹ چیک کرتے ہوئے ایسے دوکانداروں
کو موقع پرجرمانہ کیا ہے جن کے پاس ریٹ لسٹ نہ تھی اور ریٹ سے زیادہ رقم پر اشیاء فروخت کر رہے تھے ۔ انہوں نے عوام علاقہ سے بھی کہا کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں جو دوکاندار ریٹ سے ہٹ کر اشیاء فروخت کرتا ہے ہمیں فون پر بتائیں فوری ایکشن لیا جائے گا ۔ قصابوں کو کہا کہ لاغر اور کمزور گوشت نہ بنایا جائے ریٹ سے ہٹ کر فروخت نہ کیا جائے موقع پر چند جرمانہ بھی کیا گیا عوام علاقہ نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر روزانہ اسی طرح چیکنگ ہوتی رہے تو کوئی بی ذخیرہ اندوزی اور مہنگی اشیاء فروخت نہ کر سکے گا ۔