اجزاء:ڈبل روٹی آدھا پیک،چینی 1کپ اور جتنی آپ پسند کریں،الائچی پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ،مکھن آدھی ٹکی،دودھ 1 کپ‘گھی کھانے 7کے چمچ،ڈرائی فروٹ حسبِ ضرورت ترکیب:ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو چورا کرلیں ایک کڑاہی میں گھی ڈالیں اور ڈبل روٹی کے چورے کو اتنا بھونیں کہ وہ ہلکا براؤن ہوجائے اب دودھ، الائچی پاؤڈر اور چینی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور دودھ خشک ہونے تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔پھر مکھن ڈال کر بھونیں۔جب دیکھیں کہ آمیزہ حلوے کی شکل میں میں آگیا ہے تو چولہے سے اتار کر خشک میوے کے ساتھ سجائیں اور کھانے کے لئے پیش کریں۔(رانیہ صغیر‘کہوٹہ)
99