مسلم لیگ ن پی پی سات کا ذکر ہو تومنہ سے بے اختیار ڈاکٹر محمد عارف قریشی کا نام نکلتاہے ڈاکٹر محمد عارف قریشی مسلم لیگ ن کا وہ قیمتی اثاثہ ہے جن کا اوڑھنا، بچھونامسلم لیگ ن ہے ان کی ایک ایک سانس اپنی پارٹی کے فلاح و بہبود کے لیے گزرتی ہے ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی مسلم لیگ ن کے لیے بے انتہاء قر بانیاں ہیں
انہوں نے ن لیگ کے لیے دن رات کام کیا ہے پارٹی جب بھی مشکل وقت آیا ڈاکٹر محمد عارف قریشی ہمیشہ پیش پیش رہے آمریت کا دور ہو، میاں برادران کی جلاوطنی ہو، عدلیہ کی آزادی ہو غرض کہ جو بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا ڈاکٹر محمد عارف قریشی اپنے ووکروں، کارکنوں کے ساتھ سب سے آ گے آگے رہے،ملک کے طول و عرض میں جہاں بھی مسلم لیگ ن کا کوئی جلسہ ہو تحصیل کہوٹہ سے کوئی پہنچے یا نہ پہنچے مگر ڈاکٹر محمد عارف قریشی وہاں بھی پہنچتے ہیں
انہوں نے سابق آمر کے دور اور میاں برادران کی جلا وطنی کے دوران کہوٹہ شہر میں پارٹی کی بہترین قیادت کی ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی30 سالہ بطور تنظیمی عہدیداران پارٹی سے وابستگی ان کی وفاداری کا ثبوت ہے صحت تعلیم رفاعی کاموں سمیت سپورٹس اور مذہبی حوالے سے ہمیشہ اپنا اولین فریضہ سمجھ کر خدمات پیش پیش ہوتے ہیں ڈاکٹر محمد عارف قریشی سماجی کاموں میں بھی سب سے آگے ہوتے ہیں چونکہ وہ طب کے شعبہ سے منسلک ہیں عوام کی خدمت کرتے راولپنڈی اور اسلام آباد کے معیار کا علاج انتہائی مناسب داموں میں ہوتا ہے
ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو شاہد ہی کہوٹہ کلر سیداں کا کوئی ایسا گاؤں ہو جہاں کے مر د و خواتین ان کو نہ جانتے ہیں ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے مشرف دور میں بڑی بڑی آفرز کو ٹھکرا کر اپنے محبوب قائد میاں محمد نواز شریف سے اپنی محبت کا ثبو ت پیش کیاآمدہ الیکشن 8فروری 2024کو ہونے والے الیکشن میں ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے بھی اپلائی کیا ہوا ہے اس سلسلے میں انہوں نے ٹکٹ اصول کے لیے انٹرویو بھی دیا ہے
جہاں ان قائد محترم میاں محمد نواز شریف نے ان کے انٹرویو کو غور سے سنا اور ان کی تعریف کی مگر تاحال پارٹی قیادت نے ن لیگ کے ٹکٹ کے حوالے سے کسی بھی امیدوار کے حق میں فیصلہ نہیں دیا،مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے ووٹروں، سپورٹروں نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سے پر زور مطالبہ کیا ہے اس بار ٹکٹ پارٹی کے ساتھ چٹان کی کی طرع کھڑے رہنے والے وفا کے پیکر ن لیگ کے کارکنوں، ورکروں کے دلوں کی کی دھڑکن ڈاکٹر محمد عارف قریشی دے کر ہم کارکنوں کی حوصلہ افزائی فرماہیں
کیونکہ اگر دیکھا جائے ٹکٹ کا اصل حقدار ڈاکٹر محمد عارف قریشی ہیں جنہوں نے پارٹی کے لیے بے شمار قربانیاں دیں پارٹی نے اگر کارکنوں کے جذبات کے ترجمانی کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو ٹکٹ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو دیا تو انشاء اللہ وہ تاریخ ساز کامیابی حاصل کریں گے۔