70

ڈاکوؤں نے دلہا دلہن کوفوٹو شوٹ کے دوران لوٹ لیا

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دلہا دلہن کو فوٹو شوٹ کے لیے پارک کا انتخاب کرنا مہنگا پڑگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں پیش آیا جہاں پارک میں شادی کا فوٹو شوٹ کروانے والے دلہا دلہن ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے، جوڑا فوٹو شوٹ کرانے پارک پہنچا تو اچانک وہاں ڈاکو پہنچ گئے اور دونوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے۔

بتایا گیا ہے کہ پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد کا رہائیشی محمد حامد مظہر اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ فوٹو شوٹ کرانے کے لیے وفاقی دارالحکومت کے معروف کچنار پارک پہنچا، ان کے ساتھ دیگر فیملی ممبرز بھی تھے، جوڑا فوٹو شوٹ میں مصروف تھا کہ اس دوران اچانک نامعلوم ملزمان آئے جنہوں نے اسلحہ کے زور پر دلہن کے پہنے زیورات، دلہا دلہن سمیت اہلخانہ کے موبائل فونز، فوٹو گرافر کے قیمتی کیمرے اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے، بعد ازاں پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے چھینا گیا سامان برآمد کرلیا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں