111

چونترہ پولیس پر فائرنگ کرنیوالے دو ملزمان گرفتار،راہگیر خاتون زخمی

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) چونترہ کے علاقہ مجاہد گاؤں کے قریب ملزمان کی پولیس موبائل پر فائرنگ،پولیس نے رسپانڈ کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کر کے 02 ملزمان کو حراست میں لے لیا،ملزمان کی شناخت عرفان اور جہان خان کے نام سے ہوئی،ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے، فائرنگ سے پولیس اہلکار محفوظ رہے تاہم راہ گیر خاتون بازو پر فائر لگنے سے زخمی ہوئ ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران اور ایس ایچ او چونترہ پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں