چونترہ وکٹورینز فائنل میں پہنچ گئی – مارخور کرکٹ لیگ سیزن 3

مارخور کرکٹ لیگ سیزن 3 کا پہلی فائنلسٹ سامنے آ گیا! چونترہ وکٹورینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چونترہ یونائیٹڈ کو کوالیفائر مقابلے میں شکست دے دی۔

ٹیم اونر: اسد وقاص، کپتان: زاہد محمود۔
چونترہ وکٹورینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 170 رنز بنائے، فرحان بھائی نے 65 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جبکہ مدثر نے 43 رنز سے بھرپور ساتھ دیا۔ جواب میں چونترہ یونائیٹڈ کی ٹیم صرف 92 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
فائنل مقابلہ 12 اکتوبر بروز اتوار صبح 11 بجے کھیلا جائے گا، براہِ راست نشریات Ab Sports پر ہوں گی۔