111

چار افراد برساتی نالے میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق

ٹیکسلا (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں واقع سنگجانی کے قریب واپڈا ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پانی کے نالے میں نہاتے ہوئے چار افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام نعشیں نالے سے نکال لیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق راولپنڈی کی کچی آبادی سے ہے اور وہ پختون برادری سے تعلق رکھتے تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں