چوکپنڈوڑی (راجہ غلام قنبر) شاہرات پر محفوظ سفر کے لیئے مصروف عمل پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی ایک اور کامیاب کاروائی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی پیٹرولنگ پوسٹ غوثیہ چوک (مندرہ چوکپنڈوڑی روڈ) نے دوران چیکنگ بسلہ بنگیال کے رہائشی شخص کی تلاشی کے دوران تیس بور پسٹل و گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ابراہیم نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالہ مندرہ پولیس کردیا گیا۔ یہ کاروائی انچارج پوسٹ سب انسپکٹر ناصر محمود کیانی نے ہمراہ ٹیم کی۔
Discover more from pindipost.pk
Subscribe to get the latest posts sent to your email.