
نعت نگاری یا نعت گوئی کی بات کریں تو خالق کائنات نے قرآن کریم میں جابجا اپنے پیارے حبیب حضرت محمدؐ کی تعریف و توصیف میں نعتیہ آیات نازل کی ہیں،سیدنا ابو طالبؓ سے شروع ہونیوالا نعت گوئی کا سلسلہ آج بھی اسی عقیدت ومحبت کیساتھ جاری و ساری ہے،نعت گوئی کسی ایک علاقے،زبان یا مذہب تک محدود نہیں،کرہ ارض پر موجود ہر علاقے،ہر زبان اور ہر مذہب کے ماننے والوں نے نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں نعوت لکھ رکھی ہیں
اور یہ سلسلہ تاقیامت جاری رہیگا،پوٹھواری زبان میں نعت نگاری کی بات کریں توپوٹھوہاری شاعر اور ادیب بھی عشق رسولؐ میں کسی سے پیچھے نہیں رہے،پوٹھوہاری نعت نگاری ہو یا حمدیہ اور نعتیہ ماہیا نگاری پوٹھوہاری شعراء اس میدان سخن میں بھی پیش پیش ہیں۔
مطبوعہ پوٹھوہاری نعتیہ مجموعہ ہائے کلام
اولین مطبوعہ پوٹھوہاری نعتیہ مجموعہ کی بات کریں تو یہ سعادت نعت گو شاعر محمد جمیل جمیل کے حصہ میں آئی ہے،دسمبر 2021 میں ”عشق مشالاں“کے نام سے انکا 154 صفحات پر مشتمل پوٹھوہاری نعتیہ مجموعہ شائع ہوا جس میں 6حمدیہ کلام،50نعوت اور خلفائے راشدینؓ کے 4مناقب شامل ہیں، محمد جمیل جمیل کا جنوری 2023 میں ادب سماج انسانیت پبلی کیشنز راولپنڈی کے زیر اہتمام 112صفحات پر مشتمل دوسرا نعتیہ مجموعہ ”سُچیاں سدھراں“ شائع ہوا،جس میں 5 حمدیہ کلام،23نعوت،2رباعیات،دینی موضوعات پر5 آزاد نظمیں،2اصلاحی کلام اور خلفائے راشدینؓ کے 4مناقب شامل ہیں،
ان دونوں نعتیہ مجموعوں پر وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کی طرف سے محمد جمیل جمیل کو ایوارڈ مل چکے ہیں۔ستمبر2023 میں مضراب پبلی کیشنز گوجر خان کے زیر اہتمام جنید غنی راجہ کی96صفحات پر مشتمل کتاب پکا رنگ فقیری آلا“شائع ہوئی جس میں ایک احمد،18نعوت،17مناقب،ایک کافی اورسیف الملوک بحر پر 34متفرق اشعارشامل ہیں۔
زیر طبع نعتیہ مجموعے
مارچ2025 میں مضراب پبلی کیشنز گوجر خان کے زیر اہتمام جنید غنی راجہ کی112صفحات پر مشتمل کتاب کنڑیاں نُور نیاں“شائع ہوگی جس میں ایک حمد اور46نعوت شامل ہیں۔ثاقب امام رضوی کی 92پوٹھوہاری نعوت پر مشتمل کتاب نُور مشالاں“بھی جلد زیور طبع سے آراستہ ہوگی۔زبیر احمد وارثی کا پوٹھوہاری حمد،نعت ومناقب پر مشتمل مجموعہ نسبت نیاں گلاں“دسمبر2025میں اشاعت پذیر ہوگا۔ فرید زاہد کی نعتیہ چومصرعوں پر مشتمل کتاب ”توشہ“بھی زیر ترتیب ہے۔
پوٹھوہاری رسائل کے حمد ونعت نمبر
جون2017ء میں نعمان رزاق کی زیر نگرانی کتابی سلسلہ“پُرا“کا حمد ونعت نمبر شائع ہوا جو پوٹھوہاری حمد ونعت کا پہلا انتخاب تھا، 96 صفحات کے اس خاص نمبر کے مدیر اعلیٰ شیراز طاہر تھے جس میں ڈاکٹر سید طالب بخاری کا تحقیقی مضمون،سید طارق مسعود،سلطان ظہور اختر،زمان اختر،عارف ادیب کیانی،اکرم میر پوری،سید اسجد علی شاہ،یاسر کیانی،آل عمران،زبیر احمد وارثی،نعمان رزاق اور شیراز طاہر کا حمدیہ کلام،سید طارق مسعود،حبیب شاہ بخا ر ی،دلپذیر شاد،عبدالقادر قادری،ڈاکٹر سید طالب بخاری،فاضل شائق،حنیف حنفی،جاوید احمد، پروفیسر نجمی صدیقی،علی احمد قمر،عارف ادیب کیانی،بابو اکرم کلیامی،ثاقب امام رضوی،آل عمران،یاسر کیانی،زمان اختر،راجہ وحید قاسم،عابد جنجوعہ،شیراز اختر مغل،اکرم میر پوری ،نثارترابی،عبدالرحمن کاشف،اختر رضا سلیمی،راج شاہد رشید،قمر عبداللہ،سید اسجد علی شاہ،سید تراب نقوی،مختار آذر کربلائی،محمد اقبال راجہ، محمدعظمت مغل،صاحبزادہ غلام رضا شاکر، فرزا نہ جاناں،پھولبرسلطانہ،عبدالرحمن واصف،قمر ضیاء،سلطان محمود چشتی،الحاج اخلاق ارشد،شمسہ نورین،محمد یٰسین بھٹی،فیصل عرفان اور شکور احسن کی نعوت شامل ہیں۔
کتابی سلسلہ“پوٹھوہاری“کا پوٹھوہاری نعت نمبر“گوجر خان اِچ پوٹھوہاری نعت ناں ارتقاء“2024میں شائع ہوا،جس کے مدیر شکور احسن ہیں۔رسالے میں حمد،نعتیہ کتابوں پر لکھے گئے مضامین،گوجر خان کے شعرا ء اویس راجہ،اکرام رشید قریشی۔بلال انجم،تیمور اکبر جنجوعہ۔ثاقب امام رضوی،ذاکر محمود ذاکر،زبیر احمد وارثی،سلطان محمود چشتی،شاہد لطیف ہاشمی،شکور احسن،شیرزا اختر مغل،عادل سلطان خاکی،عثمان اسلم،علی اصغر علی،علی عمران کاظمی،فیصل عرفان،محمد رضوان راجا،مرزا غفور الٰہی کی منتخب نعوت،جنید غنی راجہ اور محمد اخلاق کے تعارف اور آٹھ آٹھ نعوت پر مبنی خصوصی گوشے شامل ہیں۔
صاحبان ذوق پوٹھوہار وٹس ایپ گروپ میں بھی پوٹھوہاری شعراء کے نعتیہ وحمدیہ پوٹھوہاری ماہیے اورنعتیہ طرحی مصرعوں پر شعراء طبع آزمائی کرتے رہتے ہیں،پوٹھوہاری ادبی بیٹھک،حلقہ یاران ادب دولتالہ اور دبستان پوٹھوہار وٹس ایپ گروپس میں بھی نعتیہ طرحی مصرعوں پرشعراء نعتیہ کلام لکھ کر پوسٹ کرتے رہے ہیں، نومبر2024میں مضراب پبلی کیشنز گوجر خان کے زیر اہتما م شاہد لطیف ہاشمی ایڈوکیٹ کی پوٹھوہاری ماہیوں کی کتاب”تُرٹنے ساہ“شائع ہوئی میں حمدیہ اورنعتیہ ماہیے بھی شامل ہیں،عادل سلطان خاکی کی پوٹھوہاری ماہیوں کی کتاب”گاہ“جنوری 2025میں مضراب پبلشرز گوجر خان کے زیر اہتمام شائع ہوئی،اس کتاب میں بھی حمدیہ ونعتیہ پوٹھوہاری ماہیے شامل ہیں۔
٭ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں ریکارڈ کی گئیں پوٹھوہاری نعوت٭
عابد حسین جنجوعہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ریڈیو پاکستان راولپنڈی میں عابد حسین جنجوعہ کی 7،عظمت مغل 2،شریف شاد،طالب بخاری،یاسر کیانی،دلپذیر شاد اورشیراز اختر مغل کی ایک ایک پوٹھوہاری نعت ریکارڈ اور نشر ہوچکی ہیں جن میں پاک نبیؐ نے سوہنڑیں در تہ (شاعرعابد حسین جنجوعہ۔آوازسائرہ وحید۔پروڈیوسرعبدالرحمن فاروقی)،عشق نبیؐ نی دولت جہیڑا پانڑاں اے(شاعرعابد حسین جنجوعہ۔ آوازسائرہ وحید۔پروڈیوسرعبدالرحمٰن فاروقی)،ذکر نبیؐ نا جاری رہنڑاں جہیڑے جہیڑے پاسے جاں (شاعرعابد حسین جنجوعہ۔ آواز عبدالحمیدمدنی۔پروڈیوسرعبدالرحمن فاروقی)،سوہنڑاں اے محبوب خدا نا(شاعرعابد حسین جنجوعہ۔
آوازعبدالحمید مدنی۔ پروڈیوسرعبدالرحمن فاروقی)،سوہنڑیں سیرت سوہنڑیں صورت سوہنڑاں اے کردار(آوازشیراز اختر مغل۔شاعرعابد حسین جنجوعہ۔ پروڈیوسرفیصل خان)، اُچّیاں شاناں والا سوہنڑاں (آوازشیراز اختر مغل۔شاعرعابد حسین جنجوعہ۔پروڈیوسرفیصل خان)،ذکر نبی نا جاری رہنڑاں (شاعرعابد حسین جنجوعہ۔آوازاحسان الحق چشتی۔پروڈیوسرفیصل خان)،میں وی مدینے جاساں (شاعر و آواز۔شیراز اختر مغل۔پروڈیوسرفیصل خان)،آپؐ آئے تہ(شاعر شریف شاد۔آواز سائرہ وحید)،مہھاڑیاں سوچاں نی اُچیائی (شاعر طالب بخاری۔ آوازمیمونہ مشتاق۔
پروڈیوسرعبدالرحمان فاروقی)،دور سارے کفر باطل نے ہنیرے (شاعر دلپذیر شاد۔آواز سائرہ وحید)،پاک نبیؐ جی پیارے آقاؐ (شاعر یاسرکیانی۔آوازنعیم اختر نقش بندی۔پروڈیوسرمحمد اورنگزیب)،اُچی شان تساں نی جگ تے(شاعرعظمت مغل۔آوازمحمد احسان نصیر۔پروڈیوسرفیصل خان)،جس ویلے اوہ سب توں سوہنڑاں (شاعر عظمت مغل۔آوازمحمد سلیم چشتی۔پروڈیوسرفیصل خان)،لجپال نبیؐ سوہنڑاں (آوازمحمد اختر بزمی)شامل ہیں۔
نوٹ:مضمون نگار پوٹھوہاری زبان کے شاعر،محقق،چار کتابوں کے مرتب اور نوائے وقت اسلام آباد میں سب ایڈیٹر ہیں۔