193

پولیس نے خطرناک اشتہاری رحمت علی کو گرفتارکرلیا

واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری

چکسواری پولیس نے خطرناک اشتہاری ملزم رحمت علی کولاہورسے گرفتارکرلیارحمت علی ٹاپ ٹن اشتہاری ملزمان میں شامل اورایسرڈکیتی میں ملوث تھا۔اشہاری ملزم رحمت علی گزشتہ ایک سال سے روپوش تھا خطرناک اشتہاری ملزم رحمت علی کی

گرفتاری پرعوام کاچکسواری پولیس کوخراج تحسین سردارگلفرازخان ڈی آئی جی میرپوراورراجہ عرفان سلیم ایس ایس پی میرپورکی خصوصی ہدایت پرچکسواری پولیس نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے مہم جاری رکھی ہوئی ہے ۔چودھری عمران احمدایس ایچ اوپولیس تھانہ چکسواری کی نگرانی میں معظم علی چودھری اے ایس آئی نے محمدنصیب ،عابدحسین ،امجدحسین،ساجدحسین ،محمدیوسف کے ہمراہ لاہورمیں چھاپہ مارکرخطرناک اشتہاری ملزم رحمت علی ولدحسن دین ساکن راول ٹاؤن لاہورکوگرفتارکرلیا۔ملزم رحمت علی ٹاپ ٹن اشتہاری ملزمان میں شامل تھا۔ملزم رحمت علی ایسرڈکیتی کی واردات میں ملوث تھا۔ایسرمیں گزشتہ سال فروری میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی ۔ملزم رحمت علی گزشتہ ایک سال سے روپوش تھا۔خطرناک اشتہاری ملزم رحمت علی کی گرفتاری پرعوام نے چکسواری پولیس کوخراج تحسین پیش کیا
چکسواری میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری

پیرطریقت مولانااکرام اللہ مجددی (لاہوروالے) نے کہا ہے کہ سیرت طیبہؐ امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے ۔نبی کریمؐکی حیات مبارکہ قرآن پاک کی عملی تفسیرہے۔اتباع مصطفیؐ میں کامیابی کارازمخفی ہے ۔قرآن وحدیث کی تعلیمات پرعمل کرکے دنیاوآخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ہمیں قرآن پاک سے رشتہ جوڑناہوگا۔ہماری مشکلات مسائل کاسبب اسلام اورقرآن پاک سے دوری ہے۔اسلام حقوق چھینے کے لیے نہیں بلکہ حقوق دینے کے لیے آیاہے ۔نبی کریمؐکی اس دنیامیں آمدسے قبل عورتوں کوزندہ درگورکردیاجاتاتھا ۔اسلام نے عورت کووہ عزت مقام دیاجوکسی دوسرے مذہب نہیں دیا ۔کائنات میں ماں جیساکوئی رشتہ نہیں ۔ماں کاکوئی نعم البدل نہیں ۔اسلام نے ماں باپ کوبڑامقام دیاہے ۔پیارسے ماں باپ کاچہرے دیکھنے والوں کوقبول حج کاثواب ملتاہے ۔آج پاکستان میں اولڈسٹیزن سنٹرکیوں قائم ہیں ۔ہم نے قرآن پاک سے رشتہ توڑدیاہے ۔ہم اپنے بچوں کوڈاکٹرانجینئرجج بناناچاہتے ہیں مگرکبھی اپنی اولادکوحافظ قرآن بنانے کانہیں سوچتے ۔نیک اولادسب سے بہترین صدقہ جاریہ ہے ۔قرآن وحدیث کی تعلیمات پرعمل کیے بغیرہم کامیاب نہیں ہوسکتے ۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری بازار میں عظیم الشان سیرت النبیؐ کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔۔تلاوت کلام پاک ونعت رسول مقبولؐپیش کرنے کاشرف قاری عبدالباسط نے حاصل کیا۔ نقیب محفل مولاناکبیراحمدتھے۔ مفتی عبدالواحدڈڈیالوی خطیب اعظم بھلوٹ ڈڈیال نے اختتامی دعاکرائی۔کانفرنس میں عاشقان مصطفیؐکی بہت بڑی تعدانے شرکت کی ۔احسان اللہ نے اپنی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے سیرت النبیؐ کانفرنس کاانعقادکیاتھا۔
پروفیسراسلم راہی کی پرنسپل تعیناتی پراہلیان چکسواری کا مسرت کااظہار
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘چکسواری
چودھری سعوداقبال سابق امیدواراسمبلی نے کہا کہ پروفیسرمحمداسلم راہی کی پرنسپل چکسواری تعیناتی احسن فیصلہ ہے ۔پروفیسرمحمداسلم راہی محنتی قابل اورباصلاحیت استادہیں ۔پروفیسرمحمداسلم راہی کی پرنسپل چکسواری تعیناتی پراہلیان چکسواری نے زبردست مسرت کااظہارکیاہے ۔چودھری عبدالمجیدوزیراعظم آزادکشمیرکے شکرگزارہیں ۔چودھری سعوداقبال نے پروفیسرمحمداسلم راہی کوچودھری عبدالکریم گورنمنٹ ڈگری کالج چکسواری کاپرنسپل تعینات ہونے پرمبارکبادپیش کی اوراس توقع کااظہارکیاکہ پروفیسرمحمداسلم راہی چکسواری کالج کوبہترین ادارہ بنانے کے لیے تمام صلاحیتیں برؤے کارلائیں گے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں