شہباز رشید چوہدری
ہفت روزہ پنڈی پوسٹ کی چھ ویں سالگرہ کو جوش و خروش سے منانے کیلئے ایک خوبصورت اور شایان شان تقریب کا اہتمام کی گیا جس میں پنڈی پوسٹ کی پوری ٹیم اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب انجینئر قمرالسلام راجہ ،سابق ٹاؤن ناظم حافظ ملک سہیل اشرف، امیدوار برائے قومی اسمبلی کرنل اجمل صابر راجہ، امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 57آصف شفیق ستی،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی10خالد محمود مرزا، پاکستان تحریک انصاف کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر چوہدری امیر افضل، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری جاوید کوثر، سابق ناظم اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی پی 10چوہدری افضل، چیئرمین یوسی مغل ملک نور احمد، وائس چیئرمین راجہ راشد عمران، وائس چیئرمین یوسی غزن آباد ظفر عباس مغل،ممبر ضلع کونسل کامران عزیز چوہدری ایڈووکیٹ، بانی تحریک صوبہ پوٹھوار ملک امریز حیدر، چیئرمین یوسی بشندوٹ زبیر کیانی،چیئرمین یوسی لوہدرہ نوید بھٹی، پروفیسر شاہد جمیل منہاس، علمی ادبی شخصیت محمد نصیر زندہ، معروف کالم نگا طاہر یسین ، پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو کمپئیر طارق بٹ، بزم رضائے مصطفی مانکیالہ کے چیئرمین چوہدری دانیال رضا و دیگر شریک ہوئے تلاوت قرآن پاک اور ہدیہ نعت کے بعد تقریب کا آغاز ہوا تو اسٹیج پر میزبانی کے فرائض انجام دینے والے معروف کمپئیر راجہ طیب اور راجہ غلام قنبر نے خوبصورت انداز میں چیف ایڈیٹر پنڈی پوسٹ عبدالخطیب چوہدری کو خطبہ استقبالیہ کی دعوت دی عبدالخطیب چوہدری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی پوسٹ کے پس منظر میں کوئی سرمایہ دار یا سیاسی شخصیت نہیں ہے بلکہ اپنی مدد آپ کے تحت صحافت برائے خدمت کا جو بیڑہ ہم نے اٹھایا تھا جس کی بناء پر اللہ تعالیٰ کی ذات نے ہمیں ہر میدان اور ہر مقام میں کامیابی دی پنڈی پوست کے پلیٹ فارم سے بہت سے لکھاری اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے والے لوگ سامنے آئے ہمیں خوشی ہے کہ سرادر مارکیٹ سے شروع ہونیوالا ہمارا اخبار محض چھ سال کے قلیل عرصہ میں ضلع راولپنڈی کے گاوں دیہات تک پہنچ چکا ہے کرنل اجمل صابر راجہ نے کہا کہ علاقائی مسائل کو اجاگر کر کے ایوان بالا تک پہنچا نا پنڈی پوسٹ کا طرہ امتیاز رہا ہے انھوں نے کہا کہ جہاں خبر ہوتی ہے وہاں پنڈی پوسٹ کا نمائندہ ضرور حاضر ہو تا ہے پنڈی پوسٹ نے چھ سال میں ترقی کا اتنا سفر کرلیا جن کو طے کرنے میں دیگر اداروں کے کئی برس بیت جاتے ہیں کامیاب اشاعت اور بہترین ٹیم پر ایڈیٹر عبدالخطیب چوہدری دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوںجماعت اسلامی کے رہنما خالد محمو د مرزا نے پنڈی پوسٹ کی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں محض چھ سال کا سفر طے کر کے آج یہ اخبار ہر گھر کا اخبار بن چکا ہے اور اس کی مقبولیت ہی کی بدولت آج اس کے پروگرام میں تین قومی اور چار صوبائی حلقوں کی قیادت شریک ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پنڈی پوسٹ ضلع راولپنڈی کا ایک مقبول اخبار بن چکا ہے انھوں نے کہا کہ علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں پنڈی پوسٹ کی ٹیم کا کردار لائق تحسین ہے
امیدوار برائے قومی اسمبلی آصف شفیق ستی نے کہا کہ پنڈی پوسٹ نے دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ انٹرنیٹ کی دنیا پر بھی اپنا نام بنا لیا ہے بیرون ملک مقیم پوٹھواری کمیونٹی لمحہ بہ لمحہ اس سے باخبر رہتی ہے کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کے دیہی علاقوں میں بھی پنڈی پوسٹ کی مقبولیت میں دن بد ن اضافہ ہورہا ہے جس پرچیف ایڈیٹر اورانکی پوری ٹیم کو آج کا دن مبارک باد کی مسحق ہے ، چیئرمین یونین کونسل لوہدرہ نوید بھٹی نے پنڈی پوسٹ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی پوسٹ نے اصولی اور غیر جانبدارانہ صحافت کو فروغ دیا ہے میں پنڈی پوسٹ کی پہلی سالگرہ میں شامل تھا اور آج ایک بڑی سطح پر منعقدہ تقریب سے ثابت ہوگیا ہے کہ یہ علاقہ کا نمائندہ اخبار ہے
تحریک صوبہ پوٹھوار کے چیئرمین ملک امریز حیدر نے کہا کہ تمام سیاسی قیادت اور صحافی برادری کو ایک پلیٹ فارم مہیا کر کے خطیب چوہدری نے صحافت برائے خدمت کو صیح معنوں میں پروان چڑھایا ہے جس پر میں پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کرتا ہوں کہ پنڈی پوسٹ کا مشن اس طرح جاری و ساری رہیگا معروف کالم نگار طاہر یاسین نے کہا کہ ایک صحافی کے لیے حالات کا مطالعہ اور زمینی حقائق سے واقفیت کی اشد ضرورت ہے غیر جانبداری سے صحافتی خدمات کو پیش کرنے پہ ٹیم پنڈی پوسٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں پنڈی پوسٹ اپنی ادارتی پالیسی کی بنیاد پر علاقہ کا مسنتد اخبار بن چکا ہےمعروف کمپئیر اور صحافی طارق بٹ نے کہا کہ پنڈی پوسٹ نے مختصر عرصے میں صحافتی دنیا میں اپنا مقام بنا لیا ہے انھوں نے نئے لکھاریوں کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرکے ٹیلنٹ کو سامنے لانا کا بہت بڑا کام کیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے ہے ہماری دعا ہے پنڈی پوسٹ دن دوگنی رات چگنی ترقی کی منزلیں طے کرےپاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ عبدالخطیب چوہدری اور ٹیم پنڈی پوسٹ نے صحافت کو عزت بخشی ہے اور غیر جانبدارانہ صحافت کو فروغ دیا ہے جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے
کالم نگار عمار یاسر نے اپنے خیالات کا اظہار مختصر الفاظ میں کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کہوٹہ تحصیل کلرسیداں سے پہلے بنی لیکن تحصیل کلرسیداں نے بہت کم وقت میں بہت زیادہ ترقی میں اس کا سہرا صحافتی دنیا میں بسیرا کرنے والے احباب کے سر سجاتا ہوں جنھوں نے نیک نیتی کے ساتھ کام کیا پنڈی پوسٹ کی ٹیم کو اپنی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں
، سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مرزا پرویز اختر کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنڈی پوسٹ کی ٹیم زرد صحافت سے دو ر ہے اور علاقائی تعمیر و ترقی میں اپنا مناسب کردار ادا کر رہی ہے
سابق ناظم یونین کونسل پڑیال اور امید وار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی پوسٹ پوٹھوار کا ایک معیاری اور مقبول اخبار بن چکا ہے نڈر اور غیر جانبدار صحافت پر عبدالخطیب چوہدری اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،
وائس چیئرمین یوسی غزن آباد ظفر عباس مغل نے کہا کہ ایک وقت تھا جب علاقائی مسائل سے آگاہی عام آدمی کے بس سے باہر تھی مگر پنڈی پوسٹ کی اشاعت کے ساتھ ہی یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا مثبت اور تعمیری صحافت پر ٹیم پنڈی پوسٹ لائق تحسین ہے
چیئرمین یونین کونسل مغل ملک نور احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ لفافہ صحافت کے داغ سے پنڈی پوسٹ کی ٹیم کا دامن صاف ہے خطیب چوہدری نے صحافتی فورم مہیا کر کے نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کی جس کہ وجہ سے اخبار کے بے لاگ تبصرے اور کھٹی میٹھی تحریریں قارئین تک پہنچتی ہیں علاقائی مسائل کی نشاندہی غیر جانبدارانہ اور قلم کی حرمت کا تحفظ کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہی
سابق ٹاؤن ناظم ملک سہیل اشرف نے کہا کہ صحافی معاشرہ کا ایک ذمہ دار شخص ہوتا ہے اس کا قلم سچائی کے پر چار اور ظلم کے خلاف اٹھنا چاہیے پنڈی پوسٹ نے پوٹھوار کی ترقی میں اپنا کلیدی کردار اد کیا ہے پنڈی پوسٹ ضلع بھر کا نمایاں اخبار بن چکا ہے اور مختصر عرصہ میں ترقی کی بہت سی منازل طے کر چکا ہے انھوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ عوامی خدمت کے سفر میں ٹیم پنڈی پوسٹ اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے اور صحافی کو چاہیے کہ قلم سے تنقید کرتے وقت کسی شخص کی ذاتی زندگی کو ہر گز تنقید کا نشانہ بنائے ،چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمرالسلام راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ مانکیالہ میں صحافت کا پرچم سب سے پہلے عبدالخطیب چوہدری نے اٹھایا تھا جنھوں نے اپنی ذمہ داری بطریق احسن نبھائی اور ادارہ پنڈی پوسٹ کی بنیاد رکھی جو اپنی حقائق پر مبنی خبروں اور تجزیاتی رپورٹس کی بنیاد پر علاقہ کا مقبول ترین اخبار بن چکا ہے انھوں نے کہاکہ عبدالخطیب کی ٹیم نے ہمیشہ صحافت کے تقدس اور قلم کی حرمت کی آمین رہی اور صحافت برائے خدمت کا عملی نمونہ پیش کیا ہے جس کے لیے میں عبدالخطیب چوہدری اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کر تا ہوں انہوں نے پنڈی پوسٹ کی غیر جانبدارنہ صحافتی پالیسی کی بناء پر ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والا فرد اس کا قاری بن چکا ہے تقریب کے دوران پنڈی پوسٹ کی ٹیم کو مختلف مہمانان گرامی کے ذریعے تعریفی اسناد اور یادگاری شیلڈز دی گئیں جو کہ ادارہ اور اس کے روح رواں عبدالخطیب چوہدری کی جانب سے ان کی اعلیٰ صحافتی خدمات اور بہترین کارکردگی کا اعتراف ہے تقریب کے دوران پنڈی پوسٹ کے ٹیم ممبران ملک ظفر ،محمد جاوید بٹ، خلیق احمد راجہ اور ناصر بشیر راجہ کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی گئی حاضرین کی جانب سے مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
102