اسلام آباد(نیٹ نیوز)پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اوربینک آف پنجاب کے اشتراک سے خواجہ سرا افراد کی مالی معاونت کے منفرد پروگرام کا اجرا کر دیا گیا ،پروگرام کے تحت 50ملین روپے کی لاگت سے بزرگ خواجہ سرا افراد کو ماہانہ 3,000روپے اور معذو ر خواجہ سراؤں کو ماہانہ 2,000 روپے مالی معاونت فراہم کی جائے گی،دوسرے مرحلے میں50ہزار سے 1لاکھ روپے تک کے آسان اور بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا،اس حوالے سے مساوات پروگرام کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں سی ای و مسز بینش فاطمہ ساہی نے شرکا کو بریفنگ دی، افتتاحی تقریب میں سینیٹر اعجاز چودھری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی، آخر میں بینک آف پنجاب کے صدر اور سی ای و ظفر مسعود اورپنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے وائس چیئر پرسن جمال ناصر چیمہ نے مساوات پروگرام سے مستفید ہونے والے خواجہ سرا افراد میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔
279