161

پنجاب میں تیسرا چیف سیکرٹری اور چوتھا آئی جی تبدیل

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کامران علی افضل کو نیا چیف سیکرٹری اور را ؤسردار کو آئی جی پنجاب بنانے کی حتمی منظوری دیدی ، کامران علی افضل کی مدت ملازمت چار ماہ بعد ختم ہو جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے رو زوزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی، اس دوران نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے پینلز میں موجود تین تین افسروں کے ناموں پر تفصیلی غور کیا گیا۔وزیراعظم نے کامران علی افضل کو چیف سیکرٹری اور را سردار کو آئی جی پنجاب تعینات کرنے کی ابتدائی منظوری دیدی،وفاقی کابینہ کے منگل کو (آج) ہونے والے اجلاس سے منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور حکومت میں پنجاب میں تیسرے چیف سیکرٹری اور چوتھے آئی جی کو تبدیل کیا جاچکا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں