راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کردی گئی ہے۔ صوبے میں آج سے مارکیٹیں رات 10بجے تک کھل سکیں گی۔آج سے پنجاب میں کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ صوبے میں اب صرف اتوار کو مارکیٹیں بند رہیں گی۔حکام کے مطابق پچاس فیصد ویکسی نیٹڈ افراد کے ساتھ رات بارہ بجے تک انڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور ڈائننگ بھی رات 12 بجے تک جاری رہ سکے گی۔اس کے علاوہ صوبے بھر میں مزارات کھولنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔
74