104

پرائیویٹ سکول مالکان کے نام

اسلام علیکم۔جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے اجکل رزلٹ تقریب ہو رہی ہیں میری تمام سکولز زمہ داران سے گزارش ہے کہ پروگرامات سکول یونیفارم میں کروائیں لوگ مہنگائی سے پریشان ہیں وہ بچوں کی بکس لیں یا آپ کی ڈیمانڈ کے مطابق ملبوسات لیں آگے عید بھی ہے تو غریب والدین اکے درد کو محسوس کریں اور لوگوں کو پریشان نہ کریں اور پھر اس کی وجہ سے بہت سے بچے کسی بھی ٹیبلو میں حصہ نہیں لیتے کہ وہ یہ افورڈ نہیں کرتے اور یوں محنت کشوں کے بچے ٹیلنٹ ہونے کے باوجود سٹیج پر نہیں جا سکتے تو یہ زیادتی بھی ہے اور ظلم بھی۔یہ کم از کم تعلیمی اداروں میں نہیں ہونا چاہئے۔.(محمد فاروق‘تھوہاخالصہ)

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں