پاکستان براڈکاسٹرز چیمپئن شپ اٹک سیزن 2 دسمبر میں منعقد ہوگی

پاکستان براڈکاسٹرز چیمپئن شپ اٹک سیزن 2 کا انعقاد دسمبر کے تیسرے ہفتے میں گاوں دامان، تحصیل حضرو، ضلع اٹک میں کیا جائے گا۔ اس ایونٹ میں پاکستان بھر سے 200 سے زائد براڈکاسٹرز شرکت کریں گے۔
خصوصی بات یہ ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ اس براڈکاسٹر چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کو ڈرافٹنگ کے ذریعے منتخب کیا جائے گا، جس سے ایونٹ میں نیا اور پروفیشنل انداز شامل ہوگا۔
اس تاریخی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے تمام صوبوں سے براڈکاسٹرز شرکت کریں گے جبکہ پاکستان کے معروف برانڈ پلیئرز ایونٹ کے برانڈ ایمبیسڈر ہوں گے۔
یہ چیمپئن شپ نہ صرف ملکی سطح پر براڈکاسٹرز کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گی بلکہ پاکستان میں کھیل اور میڈیا کے فروغ کا ایک نیا باب بھی ثابت ہوگی