راجہ وقاص سرور
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘کھڑی شریف
وزیر حکومت آمور حیوانات سید بازل نقویٰ کا دورہ کھڑی شریف کھڑی شریف دربار پر حاضری دی اور میاں محمد بخشؒ پریس کلب میں آمد تفصیل کے مطابق وزیر حکومت سید بازل نقوی کا دورہ کھڑی شریف دورے کے دوران دربار عالیہ کھڑی
شریف پر پھولوں کی چادر چڑھائی فاتحہ خوانی کی فاتحہ خوانی کے بعد میاں محمد بخشؒ پریس کلب کھڑی شریف میں آمد صدرپریس کلب راجہ وقاص سرور ، سرپرست اعلیٰ اللہ رکھا چوہدری ، سنیئر صحافی الیاس سارکس ، چوہدری جہانگیر ، عمر قریشی ، عمران ایوب راجہ ودیگر نے استقبال کیا وزیر حکومت سید بازل نقوی نے صدر پریس کلب راجہ وقاص سرور اور باقی عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور میاں محمد بخشؒ پریس کلب کی کارکردگی کو سراہا اُنہوں نے کہا کہ میاں محمد بخشؒ پریس کلب کے صحافی اور صدر پریس کلب راجہ وقاص سرور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں اُنہوں نے پریس کلب کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
امانت اللہ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘ اسلام گڑھ
رائٹ فاؤنڈیشن سکول اسلام گڑھ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات
تعلیم یافتہ افراد ہی قوموں کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ سیوا ہیلپ لائن سہی معنوں میں معاشرہ کے اندر پسے ہوئے طبقات کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہی ہے۔ رائٹ فاؤنڈیشن سکول کا مشن ایک نیک کام ہے جو کہ اہلیان اسلام گڑھ کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ ادارہ کم وسائل میں بہترین نتائج دے رہا ہے۔ جس پر انتظامیہ و اساتذہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ مغیر حضرات کو رائٹ فاؤنڈیشن کے علمی جہاد میں عملی طور پر شریک ہونا چاہئے۔ تاکہ معاشرہ سے غربت کے ہاتھوں جہالت کی پرورش کا خاتمہ ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ذوالفقار احمد بجاڑوی صدر اسلام گڑھ پریس کلب اسلام گڑھ نے رائٹ فاؤنڈیشن سکول اسلام گڑھ کے سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت حاجی محمد اعظم چیئر مین پیپلز وائس اولڈھم برطانیہ نے کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ خدا تعالیٰ ہر کسی کو یہ سعادت نصیب کرے کہ وہ اپنی قوم کے مستقبل کے لیڈروں مہماروں کو زیور تعلیم سے روشناس کروانے میں عملی اقدامات اٹھائے۔ انھوں نے کہا کہ میرا اس ادارے سے ایک اٹوٹ انگ رشتہ قائم ہے۔ جب تک سانس میں سانس باقی ہے اس ادارے کی آیاری کرتا رہوں گا۔ اسلام گڑھ کی بزنس کمیٹی سے اپیل کرتا ہوں کے وہ اپنی نیک کمائی سے تعلیم پر بھی خرچ کریں تاکہ ہمارا مستقبل پڑھا لکھا ہواور با شعور شہریوں کے ہاتھوں میں ہو۔ دیار غیر میں بستے ہوئے بھی ہمارے دل وطن کی محبت سے سرشار ہیں۔ دعا گو ہوں کے آزادکشمیر کی نوجوان نسل تعلیم یافتہ ہوکر اپنے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی تحریک آزادی کی جنگ لڑے اور وہاں اغیار کا غاصبانہ قبضہ ختم کروا سکے۔ تقریب سے تحریک نفاذ نظام مصطفی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل آفتاب احمد سروری، سینئر صحافی سید کاشف حسین شاہ، و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سیوا ہیلپ لائن کے چیف آرگنائزر شوکت علی چوہدری اور افضاء عباس نے سرانجام دیئے۔ دوران تقریب رائٹ فاؤنڈیشن سکول کے بچوں نے حمد، نعت، ملی نغمے، ترانے، تقاریر، ٹیبلو، ڈرامے پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ کلاس میں اول دوئم اور سوئم آنے والے بچوں کو ٹرافیوں کے علاوہ نقد انعامات دیئے گئے۔ ادارے کے ہونہار طالب علم غلام مصطفی نے 22297 نمبرات حاصل کرکے سکول بھر کو ٹاپ کیا۔ جبکہ سال 2013/14 کے لیے بسٹ ٹیچر کا ایوارڈ مس عظمیٰ کوثر پرنسپل اداہ ھذا کے نام رہا۔ تقریب میں سینئر صحافی اسلام گڑھ پریس کلب اسلام گڑھ چوہدری محمد الیاس، حاجی امانت اللہ، راجہ محمد سلیم، راجہ شہزاد احمد، ٹیچرز آرگنائزیشن سے راجہ محمد الیاس، ماسٹر محمد سلیم، مرزا سلطان محمود، اوورسیز رہنما ٹھیکیدار طارق بجاڑ، چوہدری مہربان بجاڑوی، چوہدری طالب حسین نے خصوصی شرکت کی۔ مہمان خصوصی چوہدری ذوالفقار احمد بجاڑوی نے اپنی جانب سے( 20000 )ہزار روپے، حاجی محمد سلیم دوبئی جیولر والوں نے( 5000)ہزار روپے اور اپنا گھر کے بانی صدر صوفی اورنگذیب نے000) 75 (ہزار دینے کا اعلان کیا۔ آخر مین چیئر مین سیوا ہیلپ لائن آزادکشمیر اشفاق احمد نے تمام شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا۔ اور( تعلیم سب کے لیے ) مشن کو جاری و ساری رکھنے کا عہد کیا۔ کہ انشاء اللہ آئندہ آنے والے وقتوں میں تعلیم کے مشن کو آگے لے کر چلے گا۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کے لیے ریفرشمنٹ کا انتظام کیا گیا۔
امانت اللہ نامہ نگار اسلام گڑھ
برطانیہ پلٹ شہری کو فیصل مسجد میں نماز کی ادائیگی سے روک دیا گیا
اسلام گڑھ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)فیصل مسجد اسلام آباد میں تعینات سکیورٹی گارڈ کا نمازیوں کو نماز سے روکنا انتہائی شرم ناک فعل ہے۔ اسلامی ملک میں مساجد میں باجماعت کی ادائیگی میں خلل ڈالنے والے سکیورٹی گارڈ کو فی الفور معطل کیا جائے۔ رشوت کی خاطر مسجد میں داخل ہونے سے روک لیا جاتا ہے۔ جو انتہائی قابل افسوس عمل ہے۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ پلٹ محمد جفیر نے اسلام گڑھ پریس کلب کے سینئر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ مسجد عبادت کی جگہ ہے۔ نہ کہ سیر و تفریح کی۔ گذشتہ روز میں اسلام آباد فیصل مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے جانے لگا تو ڈیوٹی پر تعینات اہلکار نے مجھے روک لیا اور بد تمیزی کی۔ میں نے اسے بتایا کہ میں باجماعت نماز میں شامل ہونا چاہتا ہوں لیکن اہلکار نے میری ایک نہ سنی موقع پر موجود نمازیوں نے بھی کہا کہ اسے اندر جانے دیا جائے لیکن اہلکار اپنی ضد پر ڈٹ گیا۔ انھوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فیصل مسجد میں نماز کے دوران لگائی گئی از خود پابندی کا نوٹس لیا جائے اور نماز سے روکنے والے اہلکاروں کو معطل کیا جائے۔