راولپنڈی( نمائندہ پنڈی پوسٹ) صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت ہفتہ بتاریخ 28 اگست راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا دورہ کریں گے۔ وہ تاجر نمائندوں سے گفتگو کریں گے۔ صوبائی وزیر کو راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی اور مستقبل میں کی جانیوالی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر حکومت پنجاب کے سرمایہ کاروں کیلئے کئے گے اقدامات اور پالیسیوں کے بارے میں بھی آگاہی دیں گے۔ راولپنڈی کے انتظامی افسران بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔
113