واہ کینٹ(راجہ ارشد کیانی‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ) ادریس خان ڈی سی اور راجہ ایوب میں صلح ہوگئی۔عوامی حلقوں کا خراج تحسین۔واہ کینٹونمنٹ بورڑ الیکشن 2021 وارڑ 2 میں پی ٹی آئی کے امیدوار برائے کونسلر ادریس خان المعروف ڈی سی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ایوب کے پارٹی کارکنان الیکشن رزلٹ کے بعد آپس میں گتھم گتھا، متعدد کارکنان زخمی ہوئے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت حاجی ملک عمر فاروق نے ملک مصری خان کے فرزند ملک عارف کو افہام وتفہیم سے معاملے کو حل کرنے کی ذمہ داری سونپی،تاریخی جرگے کا انعقاد F۔9 سعد بن ابی وقاص مسجد میں کیا گیا،صلح میں ملک شہزاد نے بھی اہم کردار ادا کیا، جرگہ میں دونوں فریقین آپس میں گلے ملے۔ جرگے میں تحصیل ٹیکسلا کی معتبر شخصیت وفاقی وزیر غلام سرور خان کے بھائی اور سابق ایم پی اے شفیق خان،سابق کونسلر وارڑ 5 ملک اظہر نواز المعروف اجی ملک۔ ملک غلام بانی، راجہ گل نواز عباسی،رحمت شاہ، چوہدریا اعظم گجر، راجہ محمد وسیم راٹھور،چوہدری وقاص گجر اور معززین علاقہ بھی شریک ہوئے۔
125