وادی نیلم میں خوفناک حادثہ، سیاحوں کی گاڑی دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق

وادی نیلم (رپورٹ) – وادی نیلم کے علاقے چلہانہ کے مقام پر سیاحوں کی کار نمبری B 3725 خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی بے قابو ہو کر سیدھی دریائے نیلم میں جاگری۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ڈرائیور سمیت 5 خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

جاں بحق افراد کی لاشیں دریا کنارے اور گہری کھائی سے نکال لی گئی ہیں۔ زخمی ہونے والے ایک شخص کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کار کو امیر خان ولد محمد یسین سکنہ ٹانڈا بوتھا مظفرآباد ڈرائیو کر رہا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

مزید معلومات اور بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں