02مارچ1990ء کا دن افریقہ کی تاریخ میں بہت اہمیت رکھتا ہے اس روز افریقہ کے عظیم رہنما نیلسن منڈ یلانے افریقن نیشنل کا نگریس کے صدر کا انتخاب جیتا تھا اور وہ 1999تک اس عہدے پر فائز رہے 1994ء میں نیلسن منڈیلا کو افریقی عوام نے اپنا صدر منتخب کیا انہیں دنیا کے عظیم لیڈروں میں شمار کیا جاتا ہے انھوں نے ساری زندگی نسل پرستی غربت ظلم اور عدم مساواتی نظام کے خلاف اعلان جنگ کئے رکھا انہوں نے اس طبقے کے حقوق کی لڑائی لڑی جو کئی صدیوں سے ظلم و بربریت کا شکار تھا۔ (محمد فاران یونس‘گوجرخان)
89