راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،06ملزمان گرفتار،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم علی اصغر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او واہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02 ملزمان ارباب الٰہی اور نور خان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے 02پستول30 بور معہ ا یمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم طاہر عباس کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30 بور معہ ایمونیشن برآمد کیا، ایس ایچ ا و کوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ثناء اللہ کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول30بو رمعہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او کہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ثاقب بشیر کو گرفتا رکرکے ملزم کے قبضہ سے خنجر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
165