نابلس،اسرائیلی قبضہ گیروں کا حضرت یوسف ؑ کے مزار پر حملہ

نابلس (پنڈی پوسٹ نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی قبضہ گیروں نے حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ کر دیا۔اسرائیلی فوج حضرت یوسفؑ کے مزار پر حملہ کرنے والے آبادکاروں کو تحفظ فراہم کرتی رہی، اسرائیلی فوج علاقے میں موجود فلسطینی رہائشیوں کو انخلا پر مجبور کیا۔میڈیا رپورٹ کے متعدد گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کیا گیا، چھتوں پر اسرائیلی اسنائپرز تعینات کیے گئے۔

اسرائیلی آباد کاروں نے گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کی بھی بے حرمتی کی تھی۔دوسری طرف غزہ میں رہائشی عمارت کے ملبے سے 100 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشیں غزہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے ملبے سے نکالیں۔جاں بحق فلسطینیوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جنازے میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔یہ رہائشی عمارت اکتوبر 2023 میں اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنی تھی۔