راولپنڈی،چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز)راولپنڈی پولیس کی ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری و دیگر وارداتوں میں ملوث گینگز کے خلاف کارروائیاں، 3 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار،6 مسروقہ موٹر سائیکل و رقم اور اسلحہ برآمد،نیو ٹاؤن پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے 3 مسروقہ موٹر سائیکل، رقم اور اسلحہ برآمد کیا،صادق آباد پولیس نے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے چھینے گئے 2 موٹر سائیکل،رقم اور اسلحہ برآمد کیا،رتہ امرال پولیس نےدو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے چھینا گیا موٹرسائیکل،رقم اور اسلحہ برآمد کیا،زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی راول بیدار بخت گوندل